Jamia al-Tirmidhi Hadith 1210 (سنن الترمذي)

[1210]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (2799)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَی بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّہُ خَرَجَ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ إِلَی الْمُصَلَّی فَرَأَی النَّاسَ يَتَبَايَعُونَ فَقَالَ يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ فَاسْتَجَابُوا لِرَسُولِ اللہِ ﷺ وَرَفَعُوا أَعْنَاقَہُمْ وَأَبْصَارَہُمْ إِلَيْہِ فَقَالَ إِنَّ التُّجَّارَ يُبْعَثُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فُجَّارًا إِلَّا مَنْ اتَّقَی اللہَ وَبَرَّ وَصَدَقَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَيُقَالُ إِسْمَعِيلُ بْنُ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ رِفَاعَةَ أَيْضًا

رفاعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی اکرمﷺکے ہمراہ عیدگاہ کی طرف نکلے،آپ نے لوگوں کو خرید وفروخت کرتے دیکھا تو فرمایا: اے تاجروں کی جماعت!تو لوگ رسول اللہ ﷺ کی بات سننے لگے اورانہوں نے آپ کی طرف اپنی گردنیں اور نگاہیں اونچی کرلیں،آ پ نے فرمایا:تاجر لوگ قیامت کے دن گنہگار اٹھائے جائیں گے سوائے اس کے جواللہ سے ڈرے نیک کام کرے اورسچ بولے۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-اسماعیل بن عبید بن رفاعہ کو اسماعیل بن عبید اللہ بن رفاعہ بھی کہاجاتاہے۔