Jamia al-Tirmidhi Hadith 1211 (سنن الترمذي)
[1211]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ مُدْرِكٍ قَال سَمِعْتُ أَبَا زُرْعَةَ بْنَ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ يُحَدِّثُ عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحَرِّ عَنْ أَبِي ذَرٍّ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ ثَلَاثَةٌ لَا يَنْظُرُ اللہُ إِلَيْہِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَكِّيہِمْ وَلَہُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ قُلْنَا مَنْ ہُمْ يَا رَسُولَ اللہِ فَقَدْ خَابُوا وَخَسِرُوا فَقَالَ الْمَنَّانُ وَالْمُسْبِلُ إِزَارَہُ وَالْمُنَفِّقُ سِلْعَتَہُ بِالْحَلِفِ الْكَاذِبِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ وَأَبِي أُمَامَةَ بْنِ ثَعْلَبَةَ وَعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ وَمَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ذَرٍّ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:تین لوگ ایسے ہیں جن کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نہ(رحمت کی نظرسے) نہیں دیکھے گا،نہ انہیں (گناہوں سے) پاک کرے گا،اوران کے لیے دردناک عذاب ہوگا،ہم نے پوچھا: اللہ کے رسول! یہ کون لوگ ہیں؟ یہ تو نقصان اورگھاٹے میں رہے،آپ نے فرمایا:احسان جتانے والا،اپنے تہبند(ٹخنے سے نیچے) لٹکانے والا ۱؎ اور جھوٹی قسم کے ذریعہ اپنے سامان کو رواج دینے والا ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابوذر کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابن مسعود،ابوہریرہ،ابوامامہ بن ثعلبہ،عمران بن حصین اور معقل بن یسار رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔