Jamia al-Tirmidhi Hadith 1212 (سنن الترمذي)

[1212]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (3908)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الدَّوْرَقِيُّ حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ حَدَّثَنَا يَعْلَی بْنُ عَطَاءٍ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ حَدِيدٍ عَنْ صَخْرٍ الْغَامِدِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ اللہُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِہَا قَالَ وَكَانَ إِذَا بَعَثَ سَرِيَّةً أَوْ جَيْشًا بَعَثَہُمْ أَوَّلَ النَّہَارِ وَكَانَ صَخْرٌ رَجُلًا تَاجِرًا وَكَانَ إِذَا بَعَثَ تِجَارَةً بَعَثَہُمْ أَوَّلَ النَّہَارِ فَأَثْرَی وَكَثُرَ مَالُہُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ وَبُرَيْدَةَ وَأَنَسٍ وَابْنِ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَجَابِرٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ صَخْرٍ الْغَامِدِيِّ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَلَا نَعْرِفُ لِصَخْرٍ الْغَامِدِيِّ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ غَيْرَ ہَذَا الْحَدِيثِ وَقَدْ رَوَی سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ يَعْلَی بْنِ عَطَاءٍ ہَذَا الْحَدِيثَ

صخر غامدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اے اللہ! میری امت کو اس کے دن کے ابتدائی حصہ میں برکت دے ۱؎ صخرکہتے ہیں کہ آپ جب کسی سریہ یالشکرکو روانہ کرتے تو اُسے دن کے ابتدائی حصہ میں روانہ کرتے۔اور صخرایک تاجرآدمی تھے۔جب وہ تجارت کا سامان لے کر (اپنے آدمیوں کو) روانہ کرتے توانہیں دن کے ابتدائی حصہ میں روانہ کرتے۔تو وہ مال دار ہوگئے اور ان کی دولت بڑھ گئی۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-صخر غامدی کی حدیث حسن ہے۔ہم اس حدیث کے علاوہ صخر غامدی کی کوئی اور حدیث نہیں جانتے جسے انہوں نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہو،۲-اس باب میں علی،ابن مسعود،بریدہ،انس،ابن عمر،ابن عباس،اور جابر رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔