Jamia al-Tirmidhi Hadith 124 (سنن الترمذي)
[124]حسن
مشکوۃ المصابیح (530)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَمَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ بُجْدَانَ عَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ إِنَّ الصَّعِيدَ الطَّيِّبَ طَہُورُ الْمُسْلِمِ وَإِنْ لَمْ يَجِدْ الْمَاءَ عَشْرَ سِنِينَ فَإِذَا وَجَدَ الْمَاءَ فَلْيُمِسَّہُ بَشَرَتَہُ فَإِنَّ ذَلِكَ خَيْرٌ و قَالَ مَحْمُودٌ فِي حَدِيثِہِ إِنَّ الصَّعِيدَ الطَّيِّبَ وَضُوءُ الْمُسْلِمِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو وَعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ أَبُو عِيسَی وَہَكَذَا رَوَی غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ بُجْدَانَ عَنْ أَبِي ذَرٍّ وَقَدْ رَوَی ہَذَا الْحَدِيثَ أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي عَامِرٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ وَلَمْ يُسَمِّہِ قَالَ وَہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَہُوَ قَوْلُ عَامَّةِ الْفُقَہَاءِ أَنَّ الْجُنُبَ وَالْحَائِضَ إِذَا لَمْ يَجِدَا الْمَاءَ تَيَمَّمَا وَصَلَّيَا وَيُرْوَی عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّہُ كَانَ لَا يَرَی التَّيَمُّمَ لِلْجُنُبِ وَإِنْ لَمْ يَجِدْ الْمَاءَ وَيُرْوَی عَنْہُ أَنَّہُ رَجَعَ عَنْ قَوْلِہِ فَقَالَ يَتَيَمَّمُ إِذَا لَمْ يَجِدْ الْمَاءَ وَبِہِ يَقُولُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَمَالِكٌ وَالشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: پاک مٹی مسلمان کو پاک کرنے والی ہے گرچہ وہ دس سال تک پانی نہ پائے،پھرجب وہ پانی پالے تو اسے اپنی کھال (یعنی جسم) پربہائے،یہی اس کے لیے بہتر ہے۔ محمود (بن غیلان)نے اپنی روایت میں یوں کہاہے: پاک مٹی مسلمان کا وضو ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابوہریرہ،عبداللہ بن عمرو اور عمران بن حصین رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اکثر فقہاء کا قول یہی ہے کہ جنبی یا حائضہ جب پانی نہ پائیں توتیمم کرکے صلاۃ پڑھیں،۶-ابن مسعود رضی اللہ عنہ جنبی کے لئے تیمم درست نہیں سمجھتے تھے اگرچہ وہ پانی نہ پائے۔ان سے یہ بھی مروی ہے کہ انہوں نے اپنے قول سے رجوع کرلیاتھا اوریہ کہاتھا کہ وہ جب پانی نہیں پائے گا،تیمم کرے گا،یہی سفیان ثوری،مالک،شافعی،احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی کہتے ہیں۔