Jamia al-Tirmidhi Hadith 1265 (سنن الترمذي)
[1265]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (2956)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيِّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ فِي الْخُطْبَةِ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ الْعَارِيَةُ مُؤَدَّاةٌ وَالزَّعِيمُ غَارِمٌ وَالدَّيْنُ مَقْضِيٌّ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ سَمُرَةَ وَصَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ وَأَنَسٍ قَالَ وَحَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَيْضًا مِنْ غَيْرِ ہَذَا الْوَجْہِ
ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرمﷺکوحجۃ الوداع کے سال خطبہ میں فرماتے سنا: عاریت لی ہوئی چیز لوٹائی جائے گی،ضامن کو تاو ان دیناہوگا اور قرض واجب الاداء ہوگا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن غریب ہے،۲-اوریہ ابوامامہ کے واسطے سے نبی اکرم ﷺ سے اوربھی طریق سے مروی ہے،۳-اس باب میں سمرہ،صفوان بن امیہ اور انس رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔