Jamia al-Tirmidhi Hadith 1281 (سنن الترمذي)

[1281] إسنادہ ضعیف

أبو المھزم: متروک

انوار الصحیفہ ص 222

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا أَبُو كُرَيْبٍ أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي الْمُہَزِّمِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ نَہَی عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ إِلَّا كَلْبَ الصَّيْدِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ لَا يَصِحُّ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَأَبُو الْمُہَزِّمِ اسْمُہُ يَزِيدُ بْنُ سُفْيَانَ وَتَكَلَّمَ فِيہِ شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ وَضَعَّفَہُ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوُ ہَذَا وَلَا يَصِحُّ إِسْنَادُہُ أَيْضًا

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ(رسول اللہ ﷺنے) کتے کی قیمت سے منع فرمایاہے سوائے شکاری کتے کی قیمت کے۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث اس طریق سے صحیح نہیں ہے،۲-ابومہزم کانام یزید بن سفیان ہے،ان کے سلسلہ میں شعبہ بن حجاج نے کلام کیا ہے اور ان کی تضعیف کی ہے،۳-اورجابر سے مروی ہے انہوں نے نبی اکرم ﷺسے اسی جیسی حدیث روایت کی ہے،اور ا س کی سند بھی صحیح نہیں ہے،دیکھیے الصحیحۃ رقم: ۲۹۷۱۔