Jamia al-Tirmidhi Hadith 1282 (سنن الترمذي)
[1282] إسنادہ ضعیف
انظر الحدیث الآتي (3195)
علي بن یزید الألھاني ضعیف (تقریب: 4817) وتلمیذہ عبید اللہ بن زحر: ضعیف (سنن أبي داود 3293)
وللحدیث طریق ضعیف عند ابن ماجہ (2168)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ أَخْبَرَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ زَحْرٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ لَا تَبِيعُوا الْقَيْنَاتِ وَلَا تَشْتَرُوہُنَّ وَلَا تُعَلِّمُوہُنَّ وَلَا خَيْرَ فِي تِجَارَةٍ فِيہِنَّ وَثَمَنُہُنَّ حَرَامٌ فِي مِثْلِ ہَذَا أُنْزِلَتْ ہَذِہِ الْآيَةُ وَمِنْ النَّاسِ مَنْ يَشْتَرِي لَہْوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِ اللہِ إِلَی آخِرِ الْآيَةِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ إِنَّمَا نَعْرِفُہُ مِثْلَ ہَذَا مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَقَدْ تَكَلَّمَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ فِي عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ وَضَعَّفَہُ وَہُوَ شَامِيٌّ
ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: گانے والی لونڈیوں کونہ بیچواورنہ انہیں خریدو،اور نہ انہیں (گانا) سکھاؤ ۱؎،ان کی تجارت میں خیر وبرکت نہیں ہے اور ان کی قیمت حرام ہے۔اور اسی جیسی چیزوں کے بارے میں یہ آیت اتری ہے:وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَشْتَرِی لَہْوَ الْحَدِیثِ لِیُضِلَّ عَنْ سَبِیلِ اللہِ (اوربعض لوگ ایسے ہیں جو لغوباتوں کو خریدلیتے ہیں تاکہ لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکائیں)(لقمان: ۶)۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوامامہ کی حدیث کو ہم اس طرح صرف اسی طریق سے جانتے ہیں،اوربعض اہل علم نے علی بن یزید کے بارے میں کلام کیا ہے اور ان کی تضعیف کی ہے۔اوریہ شام کے رہنے والے ہیں،۲-اس باب میں عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے۔