Jamia al-Tirmidhi Hadith 135 (سنن الترمذي)
[135]حسن
مشکوۃ المصابیح (551)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ وَبَہْزُ بْنُ أَسَدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا حَمَادُ بْنُ سَلَمَةِ عَنْ حَكِيمٍ الْأَثْرَمِ عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ الہُجَيْمِيِّ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ مَنْ أَتَی حَائِضًا أَوْ امْرَأَةً فِي دُبُرِہَا أَوْ كَاہِنًا فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلَی مُحَمَّدٍ ﷺ قَالَ أَبُو عِيسَی لَا نَعْرِفُ ہَذَا الْحَدِيثَ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ حَكِيمٍ الْأَثْرَمِ عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ الْہُجَيْمِيِّ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَإِنَّمَا مَعْنَی ہَذَا عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ عَلَی التَّغْلِيظِ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ مَنْ أَتَی حَائِضًا فَلْيَتَصَدَّقْ بِدِينَارٍ فَلَوْ كَانَ إِتْيَانُ الْحَائِضِ كُفْرًا لَمْ يُؤْمَرْ فِيہِ بِالْكَفَّارَةِ وَضَعَّفَ مُحَمَّدٌ ہَذَا الْحَدِيثَ مِنْ قِبَلِ إِسْنَادِہِ وَأَبُو تَمِيمَةَ الْہُجَيْمِيِّ اسْمُہُ طَرِيفُ بْنُ مُجَالِدٍ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جوکسی حائضہ کے پاس آیایعنی اس سے جماع کیا یاکسی عورت کے پاس پیچھے کے راستے سے آیا،یاکسی کاہن نجومی کے پاس (غیب کاحال جاننے کے لیے)آیا توا س نے ان چیزوں کا انکار کیا جو محمد (ﷺ) پر نازل کی گئی ہیں ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-اہل علم کے نزدیک نبی اکرم ﷺکے اس فرمان کا مطلب تغلیظ ہے،نبی اکرم ﷺ سے یہ بھی مروی ہے کہ آپ نے فرمایا: جس نے کسی حائضہ سے صحبت کی تو وہ ایک دینار صدقہ کرے،اگر حائضہ سے صحبت کا ارتکاب کفرہوتا تو اس میں کفارے کا حکم نہ دیا جاتا،۲-محمدبن اسماعیل بخاری نے اس حدیث کو سنداً ضعیف قراردیاہے۔