Jamia al-Tirmidhi Hadith 1346 (سنن الترمذي)

[1346]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ مَنْ أَعْتَقَ نَصِيبًا أَوْ قَالَ شِقْصًا أَوْ قَالَ شِرْكًا لَہُ فِي عَبْدٍ فَكَانَ لَہُ مِنْ الْمَالِ مَا يَبْلُغُ ثَمَنَہُ بِقِيمَةِ الْعَدْلِ فَہُوَ عَتِيقٌ وَإِلَّا فَقَدْ عَتَقَ مِنْہُ مَا عَتَقَ قَالَ أَيُّوبُ وَرُبَّمَا قَالَ نَافِعٌ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ يَعْنِي فَقَدْ عَتَقَ مِنْہُ مَا عَتَقَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَوَاہُ سَالِمٌ عَنْ أَبِيہِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَہُ

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جس نے کسی مشترک غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کیا،اور ا س کے پاس اتنا مال ہو جو غلام کی واجبی قیمت کو پہنچ رہاہوتو وہ اس مال سے باقی شریکوں کا حصہ اداکرے گااورغلام(پورا) آزادہوجائے گا ورنہ جتنا آزاد ہوا ہے اتناہی آزاد ہوگا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اسے سالم بن عبداللہ نے بھی بطریق: عن أبیہ،عن النبی ﷺاسی طرح روایت کیا ہے۔