Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 172 (سنن الترمذي)

[172] إسنادہ ضعیف جدًا ( موضوع)

یعقوب بن الولید : کذبہ أحمد وغیرہ ( تقریب: 7835)

انوار الصحیفہ ص 194

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ الْوَلِيدِ الْمَدَنِيُّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْوَقْتُ الْأَوَّلُ مِنْ الصَّلَاةِ رِضْوَانُ اللہِ وَالْوَقْتُ الْآخِرُ عَفْوُ اللہِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَقَدْ رَوَی ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَہُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ عُمَرَ وَعَائِشَةَ وَابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أُمِّ فَرْوَةَ لَا يُرْوَی إِلَّا مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ الْعُمَرِيِّ وَلَيْسَ ہُوَ بِالْقَوِيِّ عِنْدَ أَہْلِ الْحَدِيثِ وَاضْطَرَبُوا عَنْہُ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ وَہُوَ صَدُوقٌ وَقَدْ تَكَلَّمَ فِيہِ يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ مِنْ قِبَلِ حِفْظِہِ

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: صلاۃ اول وقت میں ا للہ کی رضامندی کا موجب ہے اور آخری وقت میں اللہ کی معافی کا موجب ہے۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث غریب ہے،۲-ابن عباس رضی اللہ عنہ نے بھی نبی اکرمﷺ سے اسی طرح روایت کی ہے،۳-اور اس باب میں علی،ابن عمر،عائشہ اور ابن مسعود رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۴-ام فروہ کی (اوپر والی) حدیث (نمبر:۱۷۰) عبداللہ بن عمرعمری ہی سے روایت کی جاتی ہے اور یہ محدثین کے نزدیک قوی نہیں ہیں،اس حدیث میں لوگ ان سے روایت کرنے میں اضطراب کا شکارہیں اور وہ صدوق ہیں،یحیی بن سعید نے ان کے حفظ کے تعلق سے ان پر کلام کیاہے۔