Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 173 (سنن الترمذي)

[173]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ الْعَيْزَارِ عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِابْنِ مَسْعُودٍ أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ قَالَ سَأَلْتُ عَنْہُ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَقَالَ الصَّلَاةُ عَلَی مَوَاقِيتِہَا قُلْتُ وَمَاذَا يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ وَبِرُّ الْوَالِدَيْنِ قُلْتُ وَمَاذَا يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ وَالْجِہَادُ فِي سَبِيلِ اللہِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَوَی الْمَسْعُودِيُّ وَشُعْبَةُ وَسُلَيْمَانُ ہُوَ أَبُو إِسْحَقَ الشَّيْبَانِيُّ وَغَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ الْعَيْزَارِ ہَذَا الْحَدِيثَ

ابوعمرو شیبانی سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کون ساعمل سب سے اچھا ہے؟انہوں نے بتلایاکہ میں نے اس کے بارے میں رسول اللہﷺ سے پوچھاتو آپ نے فرمایا:صلاۃ کو اس کے وقت پر پڑھنا۔میں نے عرض کیا: اور کیاہے؟ اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا،میں نے عرض کیا: (اس کے بعد)اورکیا ہے؟ اللہ کے رسول!آپ نے فرمایا: اللہ کی راہ میں جہادکرنا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔