Jamia al-Tirmidhi Hadith 252 (سنن الترمذي)
[252]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (803)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ہُلْبٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَؤُمُّنَا فَيَأْخُذُ شِمَالَہُ بِيَمِينِہِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ وَغُطَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ مَسْعُودٍ وَسَہْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ہُلْبٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَالتَّابِعِينَ وَمَنْ بَعْدَہُمْ يَرَوْنَ أَنْ يَضَعَ الرَّجُلُ يَمِينَہُ عَلَی شِمَالِہِ فِي الصَّلَاةِ وَرَأَی بَعْضُہُمْ أَنْ يَضَعَہُمَا فَوْقَ السُّرَّةِ وَرَأَی بَعْضُہُمْ أَنْ يَضَعَہُمَا تَحْتَ السُّرَّةِ وَكُلُّ ذَلِكَ وَاسِعٌ عِنْدَہُمْ وَاسْمُ ہُلْبٍ يَزِيدُ بْنُ قُنَافَةَ الطَّائِيُّ
ہلب طائی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ہماری امامت کرتے تو بائیں ہاتھ کواپنے دائیں ہاتھ سے پکڑتے۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ہلب رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن ہے،۲-اس باب میں وائل بن حجر،غطیف بن حارث،ابن عباس،ابن مسعود اور سہیل بن سعد رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-صحابہ کرام،تابعین اوران کے بعد کے اہل علم کاعمل اسی پر ہے کہ آدمی صلاۃ میں داہنا ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھے ۱؎،اوربعض کی رائے ہے کہ انہیں ناف کے اوپر رکھے اور بعض کی رائے ہے کہ ناف کے نیچے رکھے،ان کے نزدیک ان سب کی گنجائش ہے۔