Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 262 (سنن الترمذي)

[262]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلاَنَ،حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ،قَالَ: أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ،عَنْ الأَعْمَشِ قَال: سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ عُبَيْدَةَ يُحَدِّثُ عَنْ الْمُسْتَوْرِدِ عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ عَنْ حُذَيْفَةَ: أَنَّہُ صَلَّی مَعَ النَّبِيِّ ﷺ،فَكَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِہِ: سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ،وَفِي سُجُودِہِ،سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلَی،وَمَا أَتَی عَلَی آيَةِ رَحْمَةٍ إِلاَّ وَقَفَ وَسَأَلَ،وَمَا أَتَی عَلَی آيَةِ عَذَابٍ إِلاَّ وَقَفَ وَتَعَوَّذَ. قَالَ أَبُو عِيسَی: وَہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرمﷺ کے ساتھ صلاۃ پڑھی توآپ اپنے رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیمِ اور سجدے میںسُبْحَانَ رَبِّیَ الأَعْلَی پڑھ رہے تھے۔اور جب بھی رحمت کی کسی آیت پر پہنچتے تو ٹھیرتے اور سوال کرتے اور جب عذاب کی کسی آیت پرآتے تو ٹھیر تے اور(عذاب سے) پناہ مانگتے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔