Jamia al-Tirmidhi Hadith 268 (سنن الترمذي)
[268] إسنادہ ضعیف
ابو داود (838) نسائي (1090) ابن ماجہ (882)
شریک القاضي عنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ وَأَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الدَّوْرَقِيُّ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ وَعَبْدُ اللہِ بْنُ مُنِيرٍ وَغَيْرُ وَاحِدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ إِذَا سَجَدَ يَضَعُ رُكْبَتَيْہِ قَبْلَ يَدَيْہِ وَإِذَا نَہَضَ رَفَعَ يَدَيْہِ قَبْلَ رُكْبَتَيْہِ قَالَ زَادَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ فِي حَدِيثِہِ قَالَ يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ وَلَمْ يَرْوِ شَرِيكٌ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ إِلَّا ہَذَا الْحَدِيثَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُ أَحَدًا رَوَاہُ مِثْلَ ہَذَا عَنْ شَرِيكٍ وَالْعَمَلُ عَلَيْہِ عِنْدَ أَكْثَرِ أَہْلِ الْعِلْمِ يَرَوْنَ أَنْ يَضَعَ الرَّجُلُ رُكْبَتَيْہِ قَبْلَ يَدَيْہِ وَإِذَا نَہَضَ رَفَعَ يَدَيْہِ قَبْلَ رُكْبَتَيْہِ وَرَوَی ہَمَّامٌ عَنْ عَاصِمٍ ہَذَا مُرْسَلًا وَلَمْ يَذْكُرْ فِيہِ وَائِلَ بْنَ حُجْرٍ
وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا: جب آپ سجدہ کرتے تواپنے دونوں گھٹنے اپنے دونوں ہاتھ سے پہلے رکھتے،اور جب اٹھتے تواپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں گھٹنوں سے پہلے اٹھاتے تھے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن غریب ہے،ہم کسی کونہیں جانتے جس نے اسے شریک سے اس طرح روایت کیاہو،۲-اکثر ہل علم کے نزدیک اسی پرعمل ہے،ان کی رائے ہے کہ آدمی اپنے دونوں گھٹنے اپنے دونوں ہاتھوں سے پہلے رکھے اور جب اٹھے تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں گھٹنوں سے پہلے اٹھائے،۳-ہمام نے عاصم ۲؎ سے اسے مرسلاً روایت کیا ہے۔اس میں انہوں نے وائل بن حجر کا ذکر نہیں کیا۔