Jamia al-Tirmidhi Hadith 269 (سنن الترمذي)
[269]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نَافِعٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ حَسَنٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ يَعْمِدُ أَحَدُكُمْ فَيَبْرُكُ فِي صَلَاتِہِ بَرْكَ الْجَمَلِ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الزِّنَادِ إِلَّا مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَقَدْ رُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَعَبْدُ اللہِ بْنُ سَعِيدٍٍ الْمَقْبُرِيُّ ضَعَّفَہُ يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ وَغَيْرُہُ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی یہ قصد کرتا ہے کہ وہ اپنی صلاۃ میں اونٹ کے بیٹھنے کی طرح بیٹھے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوہریرہ کی حدیث غریب ہے ہم اسے ابوالزناد کی حدیث سے صرف اسی سند سے جانتے ہیں،۲-یہ حدیث عبداللہ بن سعید مقبری سے بھی روایت کی گئی ہے،انہوں نے اپنے والد سے اوران کے والدنے ابوہریرہ سے اور ابوہریرہ نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہے۔عبداللہ بن سعید مقبری کو یحییٰ بن سعید قطان وغیرہ نے ضعیف قراردیا ہے۔