Jamia al-Tirmidhi Hadith 270 (سنن الترمذي)
[270]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنِي عَبَّاسُ بْنُ سَہْلٍ عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ إِذَا سَجَدَ أَمْكَنَ أَنْفَہُ وَجَبْہَتَہُ مِنْ الْأَرْضِ وَنَحَّی يَدَيْہِ عَنْ جَنْبَيْہِ وَوَضَعَ كَفَّيْہِ حَذْوَ مَنْكِبَيْہِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَوَائِلِ بْنِ حُجْرٍ وَأَبِي سَعِيدٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي حُمَيْدٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَيْہِ عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ أَنْ يَسْجُدَ الرَّجُلُ عَلَی جَبْہَتِہِ وَأَنْفِہِ فَإِنْ سَجَدَ عَلَی جَبْہَتِہِ دُونَ أَنْفِہِ فَقَدْ قَالَ قَوْمٌ مِنْ أَہْلِ الْعِلْمِ يُجْزِئُہُ وَقَالَ غَيْرُہُمْ لَا يُجْزِئُہُ حَتَّی يَسْجُدَ عَلَی الْجَبْہَةِ وَالْأَنْفِ
ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ جب سجدہ کرتے تو اپنی ناک اور پیشانی خوب اچھی طرح زمین پرجماتے،اور اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے دونوں پہلوؤں سے دور رکھتے،اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کودونوں شانوں کے بالمقابل رکھتے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوحمید کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابن عباس،وائل بن حجر اور ابوسعید رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اوراہل علم کا اسی پر عمل ہے کہ آدمی اپنی پیشانی اورناک دونوں پر سجدہ کرے،اور اگر صرف پیشانی پر سجدہ کرے ناک پر نہ کرے تو اہل علم میں سے کچھ لوگوں کاکہنا ہے کہ یہ اسے کافی ہوگا،اورکچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ کافی نہیں ہوگا جب تک کہ وہ پیشانی اورناک دونوں پر سجدہ نہ کرے ۱؎۔