Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 271 (سنن الترمذي)

[271]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ الْحَجَّاجِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ قُلْتُ لِلْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ أَيْنَ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَضَعُ وَجْہَہُ إِذَا سَجَدَ فَقَالَ بَيْنَ كَفَّيْہِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ وَأَبِي حُمَيْدٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ الْبَرَاءِ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ وَہُوَ الَّذِي اخْتَارَہُ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ أَنْ تَكُونَ يَدَاہُ قَرِيبًا مِنْ أُذُنَيْہِ

ابواسحاق سبیعی سے روایت ہے کہ میں نے براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ نبی اکرمﷺجب سجدہ کرتے تو اپنا چہرہ کہاں رکھتے تھے؟تو انہوں نے کہا: اپنی دونوں ہتھیلیوں کے درمیان۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-براء رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح غریب ہے،۲-اس باب میں وائل بن حجر اور ابوحمید رضی اللہ عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اوراسی کوبعض اہل علم نے اختیار کیاہے کہ اس کے دونوں ہاتھ اس کے دونوں کانوں کے قریب ہوں ۱؎۔