Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 272 (سنن الترمذي)

[272]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ عَنْ ابْنِ الْہَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ إِذَا سَجَدَ الْعَبْدُ سَجَدَ مَعَہُ سَبْعَةُ آرَابٍ وَجْہُہُ وَكَفَّاہُ وَرُكْبَتَاہُ وَقَدْمَاہُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ وَجَابِرٍ وَأَبِي سَعِيدٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ الْعَبَّاسِ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَعَلَيْہِ الْعَمَلُ عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ

عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول ا للہ ﷺ کو فرماتے سنا: جب بندہ سجدہ کرتاہے تواس کے ساتھ سات جوڑ بھی سجدہ کرتے ہیں: اس کا چہرہ ۱؎ اس کی دونوں ہتھیلیاں،اس کے دونوں گھٹنے اور اس کے دونوں قدم۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-عباس رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابن عباس،ابوہریرہ،جابر اور ابوسعید رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اہل علم کااسی پرعمل ہے۔