Jamia al-Tirmidhi Hadith 278 (سنن الترمذي)
[278]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
قَالَ عَبْدُاللہِ،وَقَالَ: مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ،حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ،عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ أَمَرَ بِوَضْعِ الْيَدَيْنِ،فَذَكَرَ نَحْوَہُ،وَلَمْ يَذْكُرْ فِيہِ عَنْ أَبِيہِ. قَالَ أَبُو عِيسَی: وَرَوَی يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ وَغَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ،عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ أَمَرَ بِوَضْعِ الْيَدَيْنِ وَنَصْبِ الْقَدَمَيْنِ: مُرْسَلٌ. وَہَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ وُہَيْبٍ. وَہُوَ الَّذِي أَجْمَعَ عَلَيْہِ أَہْلُ الْعِلْمِ وَاخْتَارُوہُ
عامر بن سعد سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے دونوں ہاتھوں کو (زمین پر) رکھنے کا حکم دیاہے،آگے راوی نے اسی طرح کی حدیث ذکرکی،البتہ انہوں نے اس میں عن أبیہ کاذکرنہیں کیا ہے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-عامر بن سعد سے مرسلاً روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے دونوں ہاتھوں (زمین پر) رکھنے اور دونوں قدموں کو کھڑے رکھنے کا حکم دیاہے ۲؎،۲-یہ مرسل روایت وہیب کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے ۳؎،اور اسی پر اہل علم کا اجماع ہے،اور لوگوں نے اسی کو اختیارکیاہے۔