Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 294 (سنن الترمذي)

[294]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ وَيَحْيَی بْنُ مُوسَی وَغَيْرُ وَاحِدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ وَضَعَ يَدَہُ الْيُمْنَی عَلَی رُكْبَتِہِ وَرَفَعَ إِصْبَعَہُ الَّتِي تَلِي الْإِبْہَامَ الْيُمْنَی يَدْعُو بِہَا وَيَدُہُ الْيُسْرَی عَلَی رُكْبَتِہِ بَاسِطَہَا عَلَيْہِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَيْرِ وَنُمَيْرٍ الْخُزَاعِيِّ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ وَأَبِي حُمَيْدٍ وَوَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ مِنْ حَدِيثِ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَالْعَمَلُ عَلَيْہِ عِنْدَ بَعْضِ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَالتَّابِعِينَ يَخْتَارُونَ الْإِشَارَةَ فِي التَّشَہُّدِ وَہُوَ قَوْلُ أَصْحَابِنَا

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ جب صلاۃ میں بیٹھتے تواپنا دایاں ہاتھ اپنے(دائیں) گھٹنے پر رکھتے اور اپنے داہنے ہاتھ کے انگوٹھے کے قریب والی انگلی اٹھاتے اور اس سے دعاکرتے یعنی اشارہ کرتے،اور اپنا بایاں ہاتھ اپنے (بائیں) گھٹنے پرپھیلائے رکھتے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-اس باب میں عبداللہ بن زبیر،نمیر خزاعی،ابوہریرہ،ابوحمید اور وائل بن حجر رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۲-ابن عمر کی حدیث حسن غریب ہے،ہم اسے عبید اللہ بن عمر کی حدیث سے صرف اسی سند سے جانتے ہیں،۳-صحابہ کرام اورتابعین میں سے اہل علم کا اسی پرعمل تھا،یہ لوگ تشہد میں انگلی سے اشارہ کرنے کوپسندکرتے اوریہی ہمارے اصحاب کابھی قول ہے۔