Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 295 (سنن الترمذي)

[295]صحیح

مشکوۃ المصابیح (950)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللہِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ كَانَ يُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِہِ وَعَنْ يَسَارِہِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ وَابْنِ عُمَرَ وَجَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ وَالْبَرَاءِ وَأَبِي سَعِيدٍ وَعَمَّارٍ وَوَائِلِ بْنِ حُجْرٍ وَعَدِيِّ بْنِ عَمِيرَةَ وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَيْہِ عِنْدَ أَكْثَرِ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَمَنْ بَعْدَہُمْ وَہُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَابْنِ الْمُبَارَكِ وَأَحْمَدَ وَإِسْحَقَ

عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ اپنے دائیں اور بائیں السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ،السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ کہہ کرسلام پھیرتے تھے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں سعد بن ابی وقاص،ابن عمر،جابر بن سمرہ،براء،ابوسعید،عمار،وائل بن حجر،عدی بن عمیرہ اور جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔۳-صحابہ کرام اوران کے بعد کے لوگوں میں سے اکثر اہل علم کااسی پر عمل ہے،اوریہی سفیان ثوری،ابن مبارک،احمد اور اسحاق بن راہویہ کا بھی قول ہے۔