Jamia al-Tirmidhi Hadith 306 (سنن الترمذي)
[306]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ مِسْعَرٍ وَسُفْيَانَ عَنْ زِيَادِ بْنِ عَلَاقَةَ عَنْ عَمِّہِ قُطْبَةَ بْنِ مَالِكٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَی قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ وَجَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ السَّائِبِ وَأَبِي بَرْزَةَ وَأُمِّ سَلَمَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ قُطْبَةَ بْنِ مَالِكٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَرُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ قَرَأَ فِي الصُّبْحِ بِالْوَاقِعَةِ وَرُوِيَ عَنْہُ أَنَّہُ كَانَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ مِنْ سِتِّينَ آيَةً إِلَی مِائَةٍ وَرُوِيَ عَنْہُ أَنَّہُ قَرَأَ إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ وَرُوِي عَنْ عُمَرَ أَنَّہُ كَتَبَ إِلَی أَبِي مُوسَی أَنْ اقْرَأْ فِي الصُّبْحِ بِطِوَالِ الْمُفَصَّلِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَعَلَی ہَذَا الْعَمَلُ عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ وَبِہِ قَالَ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَابْنُ الْمُبَارَكِ وَالشَّافِعِيُّ
قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فجر میں پہلی رکعت میں والنخل باسقات پڑھتے سنا ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-قطبہ بن مالک کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں عمرو بن حریث،جابر بن سمرہ،عبداللہ بن سائب،ابوبرزہ اورام سلمہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اورنبی اکرمﷺ سے مروی ہے کہ آپ نے فجر میں سورہ ٔ واقعہ پڑھی،۴-یہ بھی مروی ہے کہ آپ فجر میں ساٹھ سے لے کر سوآیتیں پڑھا کرتے تھے،۵-اوریہ بھی مروی ہے کہ آپ نے إذا الشمس کورت پڑھی،۶-اور عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے ا بوموسیٰ اشعری کو لکھا کہ فجر میں طوال مفصل پڑھاکرو ۱؎،۷-اہل علم کا اسی پرعمل ہے اور یہی سفیان ثوری،ابن مبارک اور شافعی کا قول ہے۔