Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 309 (سنن الترمذي)

[309]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْخُزَاعِيُّ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَقْرَأُ فِي الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ بِالشَّمْسِ وَضُحَاہَا وَنَحْوِہَا مِنْ السُّوَرِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ وَأَنَسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ بُرَيْدَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ قَرَأَ فِي الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ بِالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ وَرُوِيَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّہُ كَانَ يَقْرَأُ فِي الْعِشَاءِ بِسُوَرٍ مِنْ أَوْسَاطِ الْمُفَصَّلِ نَحْوِ سُورَةِ الْمُنَافِقِينَ وَأَشْبَاہِہَا وَرُوِيَ عَنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَالتَّابِعِينَ أَنَّہُمْ قَرَءُوا بِأَكْثَرَ مِنْ ہَذَا وَأَقَلَّ فَكَأَنَّ الْأَمْرَ عِنْدَہُمْ وَاسِعٌ فِي ہَذَا وَأَحْسَنُ شَيْءٍ فِي ذَلِكَ مَا رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ قَرَأَ بِالشَّمْسِ وَضُحَاہَا وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ

بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ عشاء میں والشَّمْسِ وَضُحَاہَا اور اس جیسی سورتیں پڑھتے تھے۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-بریدہ رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن ہے،۲-اس باب میں براء بن عازب اور انس رضی اللہ عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔۳-نبی اکرمﷺ سے مروی ہے کہ آپ نے عشاء میں سورہوَالتِّینِ وَالزَّیْتُونِ پڑھی۔۴-عثمان بن عفان سے مروی ہے کہ وہ عشاء میں وساط مفصل کی سورتیں جیسے سورہ ٔ منافقون اور اس جیسی دوسری سورتیں پڑھاکرتے تھے،۵-صحابہ کرام اور تابعین سے یہ بھی مروی ہے کہ ان لوگوں نے اس سے زیادہ اور اس سے کم بھی پڑھی ہے۔گویا ان کے نزدیک معاملے میں وسعت ہے لیکن اس سلسلے میں سب سے بہتر چیز جو نبی اکرمﷺ سے مروی ہے وہ یہ کہ آپ نےسورہ والشمس وضحاھا اور سورہ والتین والزیتون پڑھی۔