Jamia al-Tirmidhi Hadith 315 (سنن الترمذي)
[315] إسنادہ ضعیف،السند منقطع
وانظر الحدیث السابق (314)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
و قَالَ عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ،قَالَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،فَلَقِيتُ عَبْدَاللہِ بْنَ الْحَسَنِ بِمَكَّةَ،فَسَأَلْتُہُ عَنْ ہَذَا الْحَدِيثِ فَحَدَّثَنِي بِہِ قَالَ: كَانَ إِذَا دَخَلَ قَالَ: رَبِّ افْتَحْ لِي بَابَ رَحْمَتِكَ،وَإِذَا خَرَجَ قَالَ: رَبِّ افْتَحْ لِي بَابَ فَضْلِكَ. قَالَ أَبُو عِيسَی: وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ،وَأَبِي أُسَيْدٍ،وَأَبِي ہُرَيْرَةَ. قَالَ أَبُو عِيسَی: حَدِيثُ فَاطِمَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ،وَلَيْسَ إِسْنَادُہُ بِمُتَّصِلٍ. وَفَاطِمَةُ بِنْتُ الْحُسَيْنِ لَمْ تُدْرِكْ فَاطِمَةَ الْكُبْرَی،إِنَّمَا عَاشَتْ فَاطِمَةُ بَعْدَ النَّبِيِّ ﷺ أَشْہُرًا
اسماعیل بن ابراہیم بن راہویہ کا بیان ہے کہ میں عبداللہ بن حسن سے مکہ میں ملا تومیں نے ان سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھ سے اسے بیان کیا اور کہا کہ جب آپﷺ داخل ہوتے تو یہ کہتےرَبِّ افْتَحْ لِی بَابَ رَحْمَتِکَ (اے میرے رب! اپنی رحمت کے دروازہ میرے لیے کھول دے)۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-فاطمہ رضی اللہ عنہا کی حدیث(شواہدکی بناپر) حسن ہے،ورنہ اس کی سند متصل نہیں ہے،۲-فاطمہ بنت حسین نے فاطمہ کبریٰ کو نہیں پایاہے،وہ تو نبی اکرمﷺ کے بعد چند ماہ ہی تک زندہ رہیں،۳-اس باب میں ابوحمید،ابو اسید اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔