Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 379 (سنن الترمذي)

[379]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (1001)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ إِلَی الصَّلَاةِ فَلَا يَمْسَحْ الْحَصَی فَإِنَّ الرَّحْمَةَ تُوَاجِہُہُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ مُعَيْقِيبٍ وَعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَحُذَيْفَةَ وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ذَرٍّ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ كَرِہَ الْمَسْحَ فِي الصَّلَاةِ وَقَالَ إِنْ كُنْتَ لَا بُدَّ فَاعِلًا فَمَرَّةً وَاحِدَةً كَأَنَّہُ رُوِيَ عَنْہُ رُخْصَةٌ فِي الْمَرَّةِ الْوَاحِدَةِ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ

ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:ـ جب تم میں سے کوئی صلاۃ کے لیے کھڑا ہو تو اپنے سامنے سے کنکریاں نہ ہٹائے ۱ ؎ کیونکہ اللہ کی رحمت اس کاسامناکررہی ہوتی ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابوذر کی حدیث حسن ہے،۲-اس باب میں معیقیب،علی بن ابی طالب،حذیفہ،جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-نبی اکرمﷺ سے یہ بھی مروی ہے کہ آپ نے صلاۃ میں کنکری ہٹانے کو ناپسند کیا ہے اور فرمایا ہے کہ اگر ہٹانا ضروری ہوتو ایک بار ہٹا دے،گویا آپ سے ایک بار کی رخصت مروی ہے،۴-اور اسی پر اہل علم کا عمل ہے۔