Jamia al-Tirmidhi Hadith 380 (سنن الترمذي)
[380]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ مُعَيْقِيبٍ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ عَنْ مَسْحِ الْحَصَی فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ إِنْ كُنْتَ لَا بُدَّ فَاعِلًا فَمَرَّةً وَاحِدَةً قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
معیقیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے صلاۃ میں کنکری ہٹانے کے سلسلے میں رسول اللہﷺ سے پوچھا تو آپ نے فرمایا: اگر ہٹاناضروری ہی ہو توایک بار ہٹالو۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔