Jamia al-Tirmidhi Hadith 384 (سنن الترمذي)
[384]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُوسَی عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّہُ مَرَّ بِالْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ وَہُوَ يُصَلِّي وَقَدْ عَقَصَ ضَفِرَتَہُ فِي قَفَاہُ فَحَلَّہَا فَالْتَفَتَ إِلَيْہِ الْحَسَنُ مُغْضَبًا فَقَالَ أَقْبِلْ عَلَی صَلَاتِكَ وَلَا تَغْضَبْ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ ذَلِكَ كِفْلُ الشَّيْطَانِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي رَافِعٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ كَرِہُوا أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ وَہُوَ مَعْقُوصٌ شَعْرُہُ قَالَ أَبُو عِيسَی وَعِمْرَانُ بْنُ مُوسَی ہُوَ الْقُرَشِيُّ الْمَكِّيُّ وَہُوَ أَخُو أَيُّوبَ بْنِ مُوسَی
ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے پاس سے گزرے،وہ صلاۃ پڑھ رہے تھے اوراپنی گدی پرجوڑا باندھ رکھا تھا،ابورافع رضی اللہ عنہ نے اسے کھول دیا،حسن رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف غصہ سے دیکھا توانہوں نے کہا: اپنی صلاۃ پرتوجہ دو اور غصہ نہ کرو کیوں کہ میں نے رسول اللہﷺکو یہ فرماتے سنا ہے کہ یہ شیطان کا حصہ ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابورافع رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن ہے،۲-اس باب میں ام سلمہ اورعبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اسی پراہل علم کا عمل ہے۔ان لوگوں نے اس بات کومکروہ کہاکہ صلاۃپڑھے اوروہ اپنے بالوں کاجوڑا باندھے ہو ۱؎۔