Jamia al-Tirmidhi Hadith 394 (سنن الترمذي)
[394]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ عَنْ ہِشَامِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ سَجَدَہُمَا بَعْدَ السَّلَامِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَوَاہُ أَيُّوبُ وَغَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ وَحَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَہْلِ الْعِلْمِ قَالُوا إِذَا صَلَّی الرَّجُلُ الظُّہْرَ خَمْسًا فَصَلَاتُہُ جَائِزَةٌ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْ السَّہْوِ وَإِنْ لَمْ يَجْلِسْ فِي الرَّابِعَةِ وَہُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ وَإِسْحَقَ و قَالَ بَعْضُہُمْ إِذَا صَلَّی الظُّہْرَ خَمْسًا وَلَمْ يَقْعُدْ فِي الرَّابِعَةِ مِقْدَارَ التَّشَہُّدِ فَسَدَتْ صَلَاتُہُ وَہُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَبَعْضِ أَہْلِ الْكُوفَةِ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے سہو کے دونوں سجدے سلام کے بعد کئے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-(ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی) یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-اسے ایوب اور دیگرکئی لوگوں نے بھی ابن سیرین سے روایت کیا ہے،۳-ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۴-اہل علم کا اسی پرعمل ہے،وہ کہتے ہیں کہ جب آدمی ظہر بھول کر پانچ رکعت پڑھ لے تو اس کی صلاۃ درست ہے وہ سہوکے دوسجدے کرلے اگرچہ وہ چوتھی (رکعت)میں نہ بیٹھا ہو،یہی شافعی،احمد اور اسحاق بن راہویہ کابھی قول ہے،۵-اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ جب ظہر پانچ رکعت پڑھ لے اور چوتھی رکعت میں نہ بیٹھا ہو تو اس کی صلاۃ فاسد ہوجائے گی۔یہ قول سفیان ثوری اور بعض کوفیوں کا ہے ۱ ؎۔