Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 423 (سنن الترمذي)

[423] إسنادہ ضعیف

قتادۃ عنعن

انوار الصحیفہ ص 200

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَہِيكٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ لَمْ يُصَلِّ رَكْعَتَيْ الْفَجْرِ فَلْيُصَلِّہِمَا بَعْدَ مَا تَطْلُعُ الشَّمْسُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ فَعَلَہُ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَہْلِ الْعِلْمِ وَبِہِ يَقُولُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَابْنُ الْمُبَارَكِ وَالشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ قَالَ وَلَا نَعْلَمُ أَحَدًا رَوَی ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ہَمَّامٍ بِہَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَ ہَذَا إِلَّا عَمْرَو بْنَ عَاصِمٍ الْكِلَابِيَّ وَالْمَعْرُوفُ مِنْ حَدِيثِ قَتَادَةَ عَنْ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَہِيكٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَ الصُّبْحَ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو فجر کی دونوں سنتیں نہ پڑھ سکے توانہیں سورج نکلنے کے بعد پڑھ لے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث ہم صرف اسی سند سے جانتے ہیں،۲-ابن عمر سے یہ بھی روایت کی گئی ہے کہ انہوں نے ایساکیاہے،۳-بعض اہل علم کا اسی پر عمل ہے،سفیان ثوری،ابن مبارک،شافعی،احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی اسی کے قائل ہیں،۴-ہم کسی ایسے شخص کو نہیں جانتے جس نے ھمام سے یہ حدیث اس سند سے اس طرح روایت کی ہو سوائے عمرو بن عاصم کلابی کے۔اوربطریق: قَتَادَۃَ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ،عَنْ بَشِیرِ بْنِ نَہِیکٍ،عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ،عَنِ النَّبِیِّ ﷺ مشہوریہ ہے کہ آپ نے فرمایا: جس نے فجر کی ایک رکعت بھی سورج طلوع ہونے سے پہلے پالی تواس نے فجر پالی۔