Jamia al-Tirmidhi Hadith 425 (سنن الترمذي)
[425]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الظُّہْرِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَہَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَعَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرمﷺ کے ساتھ ظہر سے پہلے دورکعتیں ۱؎ اور اس کے بعددورکعتیں پڑھیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-اس باب میں علی اور عائشہ سے بھی احادیث آئی ہیں،۲-ابن عمر کی حدیث حسن صحیح ہے۔ وضاحت ۱؎: اس سے پہلے والی روایت میں ظہرسے پہلے چاررکعتوں کا ذکرہے اوراس میں دوہی رکعت کا ذکرہے دونوں صحیح ہیں،حالات وظروف کے لحاظ سے ان دونوں میں سے کسی پربھی عمل کیاجاسکتا ہے۔البتہ دونوں پرعمل زیادہ افضل ہے۔