Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 426 (سنن الترمذي)

[426]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عُبَيْدِ اللہِ الْعَتَكِيُّ الْمَرْوَزِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ إِذَا لَمْ يُصَلِّ أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّہْرِ صَلَّاہُنَّ بَعْدَہُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ إِنَّمَا نَعْرِفُہُ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ الْمُبَارَكِ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَقَدْ رَوَاہُ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ نَحْوَ ہَذَا وَلَا نَعْلَمُ أَحَدًا رَوَاہُ عَنْ شُعْبَةَ غَيْرَ قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوُ ہَذَا

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرمﷺ جب ظہر سے پہلے چار رکعتیں نہ پڑھ پاتے توانہیں آپ اس کے بعد پڑھتے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن غریب ہے،۲-ہم اسے ابن مبارک کی حدیث سے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔اور اسے قیس بن ربیع نے شعبہ سے اور شعبہ نے خالد الحذاء سے اسی طرح روایت کیاہے۔اور ہم قیس بن ربیع کے علاوہ کسی اور کونہیں جانتے جس نے شعبہ سے روایت کی ہو،۳-بطریق: عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی عَنِ النَّبِیِّ ﷺ بھی اسی طرح (مرسلاً) مروی ہے۔