Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 464 (سنن الترمذي)

[464]صحیح

مشکوۃ المصابیح (1273)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ السَّعْدِيِّ قَالَ قَالَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمَا عَلَّمَنِي رَسُولُ اللہِ ﷺ كَلِمَاتٍ أَقُولُہُنَّ فِي الْوِتْرِ اللہُمَّ اہْدِنِي فِيمَنْ ہَدَيْتَ وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَی عَلَيْكَ وَإِنَّہُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْحَوْرَاءِ السَّعْدِيِّ وَاسْمُہُ رَبِيعَةُ بْنُ شَيْبَانَ وَلَا نَعْرِفُ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ فِي الْقُنُوتِ فِي الْوِتْرِ شَيْئًا أَحْسَنَ مِنْ ہَذَا وَاخْتَلَفَ أَہْلُ الْعِلْمِ فِي الْقُنُوتِ فِي الْوِتْرِ فَرَأَی عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْعُودٍ الْقُنُوتَ فِي الْوِتْرِ فِي السَّنَةِ كُلِّہَا وَاخْتَارَ الْقُنُوتَ قَبْلَ الرُّكُوعِ وَہُوَ قَوْلُ بَعْضِ أَہْلِ الْعِلْمِ وَبِہِ يَقُولُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَابْنُ الْمُبَارَكِ وَإِسْحَقُ وَأَہْلُ الْكُوفَةِ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّہُ كَانَ لَا يَقْنُتُ إِلَّا فِي النِّصْفِ الْآخِرِ مِنْ رَمَضَانَ وَكَانَ يَقْنُتُ بَعْدَ الرُّكُوعِ وَقَدْ ذَہَبَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ إِلَی ہَذَا وَبِہِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ

حسن بن علی رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہﷺنے یہ کلمات سکھائے جنہیں میں وتر میں پڑھاکروں،وہ کلمات یہ ہیں: اللہُمَّ اہْدِنِی فِیمَنْ ہَدَیْتَ،وَعَافِنِی فِیمَنْ عَافَیْتَ،وَتَوَلَّنِی فِیمَنْ تَوَلَّیْتَ،وَبَارِکْ لِی فِیمَا أَعْطَیْتَ،وَقِنِی شَرَّ مَا قَضَیْتَ،فَإِنَّکَ تَقْضِی وَلاَ یُقْضَی عَلَیْکَ،وَإِنَّہُ لاَیَذِلُّ مَنْ وَالَیْتَ،تَبَارَکْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَیْتَ (اے اللہ! مجھے ہدایت دے کر ان لوگوں کے زمرہ میں شامل فرماجنہیں تونے ہدایت سے نوازاہے،مجھے عافیت دے کر ان لوگوں میں شامل فرماجنہیں تو نے عافیت بخشی ہے،میری سرپرستی فرماکر،ان لوگوں میں شامل فرماجن کی تونے سرپرستی کی ہے،اورجوکچھ تو نے مجھے عطافرمایا ہے اس میں برکت عطافرما،اورجس شرکا تونے فیصلہ فرمادیا ہے اس سے مجھے محفوظ رکھ،یقینا فیصلہ توہی صادرفرماتا ہے،تیرے خلاف فیصلہ صادرنہیں کیا جاسکتا،اورجس کا تووالی ہووہ کبھی ذلیل وخوارنہیں ہوسکتا،اے ہمارے رب! توبہت برکت والا اور بہت بلند وبالاہے۔) امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن ہے،۲-اسے ہم صرف اسی سند سے یعنی ابوالحوراء سعدی کی روایت سے جانتے ہیں،ان کا نام ربیعہ بن شیبان ہے،۳-میرے علم میں وتر کے قنوت کے سلسلے میں اس سے بہتر کوئی اور چیز نبی اکرمﷺسے مروی ہو معلوم نہیں،۴-اس باب میں علی رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے،۵-اہل علم کا وتر کے قنوت میں اختلاف ہے۔عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا خیال ہے کہ وتر میں قنوت پورے سال ہے،اور انہوں نے رکوع سے پہلے قنوت پڑھنا پسند کیاہے،اوریہی بعض اہل علم کا قول ہے سفیان ثوری،ابن مبارک،اسحاق اور اہل کوفہ بھی یہی کہتے ہیں،۶-علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ صرف رمضان کے نصف آخر میں قنوت پڑھتے تھے،اور رکوع کے بعد پڑھتے تھے،۷-بعض اہل علم اسی طرف گئے ہیں،شافعی اور احمدبھی یہی کہتے ہیں ۱؎۔