Jamia al-Tirmidhi Hadith 474 (سنن الترمذي)
[474]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَی مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی قَالَ مَا أَخْبَرَنِي أَحَدٌ أَنَّہُ رَأَی النَّبِيَّ ﷺ يُصَلِّي الضُّحَی إِلَّا أُمَّ ہَانِئٍ فَإِنَّہَا حَدَّثَتْ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ دَخَلَ بَيْتَہَا يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ فَاغْتَسَلَ فَسَبَّحَ ثَمَانَ رَكَعَاتٍ مَا رَأَيْتُہُ صَلَّی صَلَاةً قَطُّ أَخَفَّ مِنْہَا غَيْرَ أَنَّہُ كَانَ يُتِمُّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَكَأَنَّ أَحْمَدَ رَأَی أَصَحَّ شَيْءٍ فِي ہَذَا الْبَابِ حَدِيثَ أُمِّ ہَانِئٍ وَاخْتَلَفُوا فِي نُعَيْمٍ فَقَالَ بَعْضُہُمْ نُعَيْمُ بْنُ خَمَّارٍ و قَالَ بَعْضُہُمْ ابْنُ ہَمَّارٍ وَيُقَالُ ابْنُ ہَبَّارٍ وَيُقَالُ ابْنُ ہَمَّامٍ وَالصَّحِيحُ ابْنُ ہَمَّارٍ وَأَبُو نُعَيْمٍ وَہِمَ فِيہِ فَقَالَ ابْنُ حِمَازٍ وَأَخْطَأَ فِيہِ ثُمَّ تَرَكَ فَقَالَ نُعَيْمٌ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ أَبُو عِيسَی و أَخْبَرَنِي بِذَلِكَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ
عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ مجھے صرف ام ہانی رضی اللہ عنہا نے خبردی کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کو چاشت کی صلاۃ پڑھتے دیکھاہے،ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ فتح مکہ کے دن رسول اللہﷺ ان کے گھر میں داخل ہوئے تو غسل کیا اور آٹھ رکعتیں پڑھیں،میں نے آپ کونہیں دیکھا کہ آپ نے اس سے بھی ہلکی صلاۃ کبھی پڑھی ہو،البتہ آپ رکوع اورسجدے پورے پورے کررہے تھے۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-احمد بن حنبل کی نظر میں اس باب میں سب سے زیادہ صحیح ام ہانی رضی اللہ عنہا کی حدیث ہے۔