Jamia al-Tirmidhi Hadith 475 (سنن الترمذي)
[475]صحیح
مشکوۃ المصابیح (1313)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ السِّمْنَانِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو مُسْہِرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَوْ أَبِي ذَرٍّ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ عَنْ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ أَنَّہُ قَالَ ابْنَ آدَمَ ارْكَعْ لِي مِنْ أَوَّلِ النَّہَارِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ أَكْفِكَ آخِرَہُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ
ابوالدرداء رضی اللہ عنہ یا أبوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتاہے: اے ابن آدم! تم دن کے شروع میں میری رضاکے لیے چار رکعتیں پڑھاکرو،میں پورے دن تمہارے لیے کافی ہوں گا ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔