Jamia al-Tirmidhi Hadith 478 (سنن الترمذي)
[478]إسنادہ صحیح
مشکوۃ المصابیح (1169)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَی مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي الْوَضَّاحِ ہُوَ أَبُو سَعِيدٍ الْمُؤَدِّبُ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ السَّائِبِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يُصَلِّي أَرْبَعًا بَعْدَ أَنْ تَزُولَ الشَّمْسُ قَبْلَ الظُّہْرِ وَقَالَ إِنَّہَا سَاعَةٌ تُفْتَحُ فِيہَا أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَأُحِبُّ أَنْ يَصْعَدَ لِي فِيہَا عَمَلٌ صَالِحٌ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَأَبِي أَيُّوبَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَبْدِ اللہِ بْنِ السَّائِبِ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ كَانَ يُصَلِّي أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ بَعْدَ الزَّوَالِ لَا يُسَلِّمُ إِلَّا فِي آخِرِہِنَّ
عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ سورج ڈھل جانے کے بعد ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھتے،اورفرماتے: یہ ایسا وقت ہے جس میں آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور میں چاہتاہوں کہ میرا نیک عمل اس میں اوپر چڑھے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن غریب ہے،۲-اس باب میں علی اور ابوایوب رضی اللہ عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-نبی اکرمﷺ سے مروی ہے کہ آپ زوال کے بعد چار رکعتیں پڑھتے اور ان کے آخر میں ہی سلام پھیرتے ۲؎۔