Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 485 (سنن الترمذي)

[485]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ صَلَّی عَلَيَّ صَلَاةً صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ بِہَا عَشْرًا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَعَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ وَعَمَّارٍ وَأَبِي طَلْحَةَ وَأَنَسٍ وَأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَرُوِي عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَغَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَہْلِ الْعِلْمِ قَالُوا صَلَاةُ الرَّبِّ الرَّحْمَةُ وَصَلَاةُ الْمَلَائِكَةِ الِاسْتِغْفَارُ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو مجھ پر ایک بار صلاۃ(درود) بھیجے گا،اللہ اس کے بدلے اس پر دس بار صلاۃ(درود) بھیجے گا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں عبدالرحمٰن بن عوف،عامر بن ربیعہ،عمار،ابوطلحہ،انس اور ابی بن کعب رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-سفیان ثوری اوردیگر کئی اہل علم سے مروی ہے کہ رب کے صلاۃ(درود) سے مراد اس کی رحمت ہے اور فرشتوں کے صلاۃ(درود) سے مراد استغفار ہے۔