Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 488 (سنن الترمذي)

[488]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ خَيْرُ يَوْمٍ طَلَعَتْ فِيہِ الشَّمْسُ يَوْمُ الْجُمُعَةِ فِيہِ خُلِقَ آدَمُ وَفِيہِ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ وَفِيہِ أُخْرِجَ مِنْہَا وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي لُبَابَةَ وَسَلْمَانَ وَأَبِي ذَرٍّ وَسَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ وَأَوْسِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺنے فرمایا: سب سے بہتردن جس میں سورج نکلا،جمعہ کا دن ہے،اسی دن آدم کو پیداکیا گیا،اسی دن انہیں جنت میں داخل کیا گیا،اسی دن انہیں جنت سے نکالاگیا،اورقیامت بھی اسی دن قائم ہو گی ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابولبابہ،سلمان،ابوذر،سعدبن عبادہ اوراوس بن اوس رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔