Jamia al-Tirmidhi Hadith 493 (سنن الترمذي)
[493]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَرُوِي عَنْ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عَبْدِاللہِ بْنِ عَبْدِاللہِ بْنِ عُمَرَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ النَّبِيِّ ﷺ ہَذَا الْحَدِيثُ أَيْضًا. حَدَّثَنَا بِذَلِكَ قُتَيْبَةُ،حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ،عَنْ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ عَبْدِاللہِ بْنِ عَبْدِاللہِ بْنِ عُمَرَ،عَنْ أَبِيہِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ مِثْلَہُ. وَقَالَ مُحَمَّدٌ: وَحَدِيثُ الزُّہْرِيِّ،عَنْ سَالِمٍ،عَنْ أَبِيہِ وَحَدِيثُ عَبْدِاللہِ بْنِ عَبْدِاللہِ،عَنْ أَبِيہِ كِلاَ الْحَدِيثَيْنِ صَحِيحٌ. وَقَالَ بَعْضُ أَصْحَابِ الزُّہْرِيِّ عَنْ الزُّہْرِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي آلُ عَبْدِاللہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عَبْدِاللہِ بْنِ عُمَرَ. قَالَ أَبُو عِيسَی: وَقَدْ رُوِيَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ،عَنْ عُمَرَ،عَنْ النَّبِيِّ ﷺ فِي الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَيْضًا،وَہُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
نیزابن شہاب زہری سے یہ حدیث بطریق: الزہری عن عبداللہ بن عبداللہ بن عمر،عن عبداللہ بن عمر عن النبی ﷺ بھی مروی ہے،محمدبن اسماعیل بخاری کہتے ہیں:زہری کی حدیث جسے انہوں نے بطریق: سالم عن أبیہ عبداللہ بن عمر روایت کی ہے اور جوحدیث انہوں نے بطریق: عبداللہ بن عبداللہ بن عمر عن أبیہ عبداللہ بن عمر روایت کی ہے دونوں حدیثیں صحیح ہیں،اور زہری کے بعض تلامذہ نے اسے بطریق: الزہری،عن آل عبداللہ بن عمر عن عبداللہ بن عمرروایت کی ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: جمعہ کے دن کے غسل کے سلسلہ میں بطریق: ابْنِ عُمَرَ،عَنْ عُمَرَ،عَنِ النَّبِیِّ ﷺ مرفوعاًمروی ہے،(جو آگے آرہی ہے) اوریہ حدیث حسن صحیح ہے۔