Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 496 (سنن الترمذي)

[496]صحیح

مشکوۃ المصابیح (1388)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ وَأَبُو جَنَابٍ يَحْيَی بْنُ أَبِي حَيَّةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عِيسَی عَنْ يَحْيَی بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ عَنْ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَغَسَّلَ وَبَكَّرَ وَابْتَكَرَ وَدَنَا وَاسْتَمَعَ وَأَنْصَتَ كَانَ لَہُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوہَا أَجْرُ سَنَةٍ صِيَامُہَا وَقِيَامُہَا قَالَ مَحْمُودٌ قَالَ وَكِيعٌ اغْتَسَلَ ہُوَ وَغَسَّلَ امْرَأَتَہُ قَالَ وَيُرْوَی عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْمُبَارَكِ أَنَّہُ قَالَ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ مَنْ غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ يَعْنِي غَسَلَ رَأْسَہُ وَاغْتَسَلَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي بَكْرٍ وَعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ وَسَلْمَانَ وَأَبِي ذَرٍّ وَأَبِي سَعِيدٍ وَابْنِ عُمَرَ وَأَبِي أَيُّوبَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَأَبُو الْأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيُّ اسْمُہُ شَرَاحِيلُ بْنُ آدَةَ وَأَبُو جَنَابٍ يَحْيَی بْنُ حَبِيبٍ الْقَصَّابُ الْكُوفِيُّ

اوس بن اوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:جس نے جمعہ کے دن غسل کیا اورغسل کرایا،اورسویرے پہنچا،شروع سے خطبہ میں شریک رہا،امام کے قریب بیٹھااورغورسے خطبہ سنا اورخاموش رہا تو اُسے اس کے ہرقدم کے بدلے ایک سال کے صیام اوررات کے قیام کا ثواب ملے گا۔ وکیع کہتے ہیں: اس کا معنی ہے کہ اس نے خودغسل کیااور اپنی عورت کو بھی غسل کرایا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-اوس بن اوس کی حدیث حسن ہے،۲-عبد اللہ بن مبارک نے اس حدیث کے سلسلہ میں کہا ہے کہ من غسل واغتسلکے معنی ہیں: جس نے اپنا سردھویااورغسل کیا،۳-اس باب میں ابوبکر،عمران بن حصین،سلمان،ابوذر،ابوسعید،ابن عمر،اورابوایوب رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔