Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 552 (سنن الترمذي)

[552] إسنادہ ضعیف

محمد ابن أبي لیلی: ضعیف

انوار الصحیفہ ص 204

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمُحَارِبِيُّ يَعْنِي الْكُوفِيَّ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ ہَاشِمٍ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ عَطِيَّةَ وَنَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ فِي الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ فَصَلَّيْتُ مَعَہُ فِي الْحَضَرِ الظُّہْرَ أَرْبَعًا وَبَعْدَہَا رَكْعَتَيْنِ وَصَلَّيْتُ مَعَہُ فِي السَّفَرِ الظُّہْرَ رَكْعَتَيْنِ وَبَعْدَہَا رَكْعَتَيْنِ وَالْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ وَلَمْ يُصَلِّ بَعْدَہَا شَيْئًا وَالْمَغْرِبَ فِي الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ سَوَاءً ثَلَاثَ رَكَعَاتٍ لَا تَنْقُصُ فِي الْحَضَرِ وَلَا فِي السَّفَرِ ہِيَ وِتْرُ النَّہَارِ وَبَعْدَہَا رَكْعَتَيْنِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ سَمِعْت مُحَمَّدًا يَقُولُ مَا رَوَی ابْنُ أَبِي لَيْلَی حَدِيثًا أَعْجَبَ إِلَيَّ مِنْ ہَذَا وَلَا أَرْوِي عَنْہُ شَيْئًا

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے حضر اور سفردونوں میں نبی اکرمﷺ کے ساتھ صلاۃ پڑھی،میں نے آپ کے ساتھ حضر میں ظہر کی چار رکعتیں پڑھیں،اور اس کے بعد دورکعتیں،اورسفر میں آپ کے ساتھ ظہر کی دورکعتیں پڑھیں اور اس کے بعد دورکعتیں اور عصر کی دورکعتیں،اور اس کے بعد کوئی چیز نہیں پڑھی۔اور مغرب کی سفر وحضر دونوں ہی میں تین رکعتیں پڑھیں۔نہ حضر میں کوئی کمی کی نہ سفر میں،یہ دن کی وتر ہے اور اس کے بعد دورکعتیں پڑھیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن ہے،۲-میں نے محمدبن اسماعیل بخاری کو کہتے سناکہ ابن ا بی لیلیٰ نے کوئی ایسی حدیث روایت نہیں کی جومیرے نزدیک اس سے زیادہ تعجب خیزہو،میں ان کی کوئی روایت نہیں لیتا۔