Jamia al-Tirmidhi Hadith 553 (سنن الترمذي)
[553]إسنادہ صحیح
قتیبۃ ثقۃ حافظ ولا یضر تفردہ مشکوۃ المصابیح (1344)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ہُوَ عَامِرُ بْنُ وَاثِلَةَ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ إِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ زَيْغِ الشَّمْسِ أَخَّرَ الظُّہْرَ إِلَی أَنْ يَجْمَعَہَا إِلَی الْعَصْرِ فَيُصَلِّيَہُمَا جَمِيعًا،وَإِذَا ارْتَحَلَ بَعْدَ زَيْغِ الشَّمْسِ عَجَّلَ الْعَصْرَ إِلَی الظُّہْرِ،وَصَلَّی الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ جَمِيعًا،ثُمَّ سَارَ وَكَانَ إِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ الْمَغْرِبِ أَخَّرَ الْمَغْرِبَ حَتَّی يُصَلِّيَہَا مَعَ الْعِشَاءِ،وَإِذَا ارْتَحَلَ بَعْدَ الْمَغْرِبِ عَجَّلَ الْعِشَائَ فَصَلاَّہَا مَعَ الْمَغْرِبِ. قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ،وَابْنِ عُمَرَ،وَأَنَسٍ،وَعَبْدِاللہِ بْنِ عَمْرٍو،وَعَائِشَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ،وَأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ،وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِاللہِ. قَالَ أَبُو عِيسَی: وَالصَّحِيحُ عَنْ أُسَامَةَ. وَرَوَی عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ عَنْ قُتَيْبَةَ ہَذَا الْحَدِيثَ
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ غزوۂ تبوک میں جب سورج ڈھلنے سے پہلے کوچ کرتے تو ظہر کو مؤخرکرتے یہاں تک کہ اسے عصر کے ساتھ ملادیتے اوردونوں کوایک ساتھ پڑھتے،اورجب سورج ڈھلنے کے بعد کوچ کرتے تو عصر کو پہلے کرکے ظہر سے ملا دیتے اور ظہر اور عصرکو ایک ساتھ پڑھتے پھر روانہ ہوتے۔اور جب مغرب سے پہلے کوچ فرماتے تو مغرب کو مؤخر کرتے یہاں تک کہ اسے عشاء کے ساتھ ملاکر پڑھتے،اور جب مغرب کے بعد کوچ فرماتے تو عشا کو پہلے کرکے مغرب کے ساتھ ملاکر پڑھتے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-اورصحیح یہ ہے کہ اسامہ سے مروی ہے،۲-نیزیہ حدیث علی بن مدینی نے احمد بن حنبل سے اور احمدبن حنبل نے قتیبہ سے روایت کی ہے ۱؎،۳-اس باب میں علی،ابن عمر،انس،عبداللہ بن عمرو،عائشہ،ابن عباس،اسامہ بن زید اور جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔