Jamia al-Tirmidhi Hadith 555 (سنن الترمذي)
[555]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ اسْتُغِيثَ عَلَی بَعْضِ أَہْلِہِ فَجَدَّ بِہِ السَّيْرُ فَأَخَّرَ الْمَغْرِبَ حَتَّی غَابَ الشَّفَقُ ثُمَّ نَزَلَ فَجَمَعَ بَيْنَہُمَا ثُمَّ أَخْبَرَہُمْ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ إِذَا جَدَّ بِہِ السَّيْرُ قَالَ أَبُو عِيسَی وَہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَحَدِيثُ اللَّيْثِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہیں ان کی ایک بیوی ۱؎ کے حالت نزع میں ہونے کی خبردی گئی تو انہیں چلنے کی جلدی ہوئی چنانچہ انہوں نے مغرب کو مؤخر کیایہاں تک کہ شفق غائب ہوگئی،وہ سواری سے اترکر مغرب اورعشاء دونوں کوایک ساتھ جمع کیا،پھرلوگوں کو بتایا کہ رسول اللہﷺکو جب چلنے کی جلدی ہوتی توآپ ایساہی کرتے تھے ۲؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔لیث کی حدیث(رقم۵۵۴) جسے انہوں نے یزید بن ابی حبیب سے روایت کی ہے حسن صحیح ہے۔