Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 556 (سنن الترمذي)

[556]متفق علیہ

مشکوۃ المصابیح (1502)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّہِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ خَرَجَ بِالنَّاسِ يَسْتَسْقِي فَصَلَّی بِہِمْ رَكْعَتَيْنِ جَہَرَ بِالْقِرَاءَةِ فِيہَا وَحَوَّلَ رِدَاءَہُ وَرَفَعَ يَدَيْہِ وَاسْتَسْقَی وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ وَأَنَسٍ وَآبِي اللَّحْمِ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَبْدِ اللہِ بْنِ زَيْدٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَعَلَی ہَذَا الْعَمَلُ عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ وَبِہِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ وَعَمُّ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ہُوَ عَبْدُ اللہِ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ الْمَازِنِيُّ

عباد بن تمیم کے چچاعبداللہ بن زید بن عاصم مازنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ بارش طلب کرنے کے لیے لوگوں کو ساتھ لے کر باہر نکلے،آپ نے انہیں دورکعت صلاۃ پڑھائی،جس میں آپ نے بلندآوازسے قرأت کی،اپنی چادر پلٹی،اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور قبلہ رخ ہوکربارش کے لیے دعاکی۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابن عباس،ابوہریرہ،انس اور آبی اللحم رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اہل علم کا اسی پر عمل ہے،اوراسی کے شافعی،احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی قائل ہیں۔