Jamia al-Tirmidhi Hadith 567 (سنن الترمذي)
[567]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَرَوَی مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ عَنْ مَنْ صَلَّی مَعَ النَّبِيِّ ﷺ صَلاَةَ الْخَوْفِ: فَذَكَرَ نَحْوَہُ. قَالَ أَبُو عِيسَی: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ. وَبِہِ يَقُولُ مَالِكٌ وَالشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَاقُ. وَرُوِي عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ صَلَّی بِإِحْدَی الطَّائِفَتَيْنِ رَكْعَةً رَكْعَةً،فَكَانَتْ لِلنَّبِيِّ ﷺ رَكْعَتَانِ وَلَہُمْ رَكْعَةٌ رَكْعَةٌ. قَالَ أَبُوعِيسَی: أَبُو عَيَّاشٍ الزُّرَقِيُّ اسْمُہُ زَيْدُ بْنُ صَامِتٍ
صالح بن خوات ایک ایسے شخص سے روایت کرتے ہیں جس نے نبی اکرمﷺ کے ساتھ صلاۃ خوف ادا کی،پھر انہوں نے اسی طرح ذکر کیا۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-مالک،شافعی،احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی یہی کہتے ہیں۔۳-نیزکئی لوگوں سے مروی ہے کہ نبی اکرمﷺنے دونوں جماعتوں کو ایک ایک رکعت پڑھائی،تو آپﷺ کی دورکعتیں ہوئیں اور لوگوں کی (امام کے ساتھ) ایک ایک رکعت۔