Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 570 (سنن الترمذي)

[570]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ كُنَّا عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ائْذَنُوا لِلنِّسَاءِ بِاللَّيْلِ إِلَی الْمَسَاجِدِ فَقَالَ ابْنُہُ وَاللہِ لَا نَأْذَنُ لَہُنَّ يَتَّخِذْنَہُ دَغَلًا فَقَالَ فَعَلَ اللہُ بِكَ وَفَعَلَ أَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَتَقُولُ لَا نَأْذَنُ لَہُنَّ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَزَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

مجاہد کہتے ہیں: ہم لوگ ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس تھے انہو ں نے کہاکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے: عورتوں کو رات میں مسجد جانے کی اجازت دو،ان کے بیٹے بلال نے کہا: اللہ کی قسم! ہم انہیں اجازت نہیں دیں گے۔وہ اسے فساد کا ذریعہ بنالیں گی،توابن عمرنے کہا: اللہ تجھے ایساایساکرے،میں کہتاہوں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا،اور توکہتاہے کہ ہم انہیں اجازت نہیں دیں گے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ا بوہریرہ،عبداللہ بن مسعود کی بیوی زینب اور زید بن خالد رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔