Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 589 (سنن الترمذي)

[589] إسنادہ ضعیف

علي بن زید بن جدعان: ضعیف

انوار الصحیفہ ص 204

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ مُسْلِمُ بْنُ حَاتِمٍ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْأَنْصَارِيُّ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ قَالَ قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ لِي رَسُولُ اللہِ ﷺ يَا بُنَيَّ إِيَّاكَ وَالِالْتِفَاتَ فِي الصَّلَاةِ فَإِنَّ الِالْتِفَاتَ فِي الصَّلَاةِ ہَلَكَةٌ فَإِنْ كَانَ لَا بُدَّ فَفِي التَّطَوُّعِ لَا فِي الْفَرِيضَةِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ

انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہﷺ نے فرمایا: اے میرے بیٹے! صلاۃ میں اِدھر اُدھر (گردن موڑکر) دیکھنے سے بچو،صلاۃ میں گردن موڑ کر اِدھر اُدھر دیکھنا ہلاکت ہے،اگردیکھناضروری ہی ٹھہرے تو نفل صلاۃ میں دیکھو،نہ کہ فرض میں۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔