Jamia al-Tirmidhi Hadith 591 (سنن الترمذي)
[591] إسنادہ ضعیف
الحجاج بن أرطاۃ ضعیف مدلس
وللحدیث شواھد ضعیفۃ عند أبي داود (506) وغیرہ
قال معاذ علي زئي: وقال عبد الحق الاشبیلی: ’’وإسناد حدیث معاذ منقطع‘‘ (الاحکام الوسطیٰ: 1/ 341)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ يُونُسَ الْكُوفِيُّ حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ عَنْ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ ہُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ عَنْ عَلِيٍّ وَعَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَا قَالَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا أَتَی أَحَدُكُمْ الصَّلَاةَ وَالْإِمَامُ عَلَی حَالٍ فَلْيَصْنَعْ كَمَا يَصْنَعُ الْإِمَامُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْلَمُ أَحَدًا أَسْنَدَہُ إِلَّا مَا رُوِيَ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ قَالُوا إِذَا جَاءَ الرَّجُلُ وَالْإِمَامُ سَاجِدٌ فَلْيَسْجُدْ وَلَا تُجْزِئُہُ تِلْكَ الرَّكْعَةُ إِذَا فَاتَہُ الرُّكُوعُ مَعَ الْإِمَامِ وَاخْتَارَ عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ أَنْ يَسْجُدَ مَعَ الْإِمَامِ وَذَكَرَ عَنْ بَعْضِہِمْ فَقَالَ لَعَلَّہُ لَا يَرْفَعُ رَأْسَہُ فِي تِلْكَ السَّجْدَةِ حَتَّی يُغْفَرَ لَہُ
علی اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی صلاۃ پڑھنے آئے اور امام جس حالت میں ہوتو وہ وہی کرے جو امام کررہاہو۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث غریب ہے،ہم کسی کونہیں جانتے جس نے اسے مسند کیاہو سوائے اس کے جو اس طریق سے مروی ہے،۲-اسی پراہل علم کا عمل ہے،یہ لوگ کہتے ہیں کہ جب آدمی آئے اور امام سجدے میں ہوتو وہ بھی سجدہ کرے،لیکن جب امام کے ساتھ اس کا رکوع چھوٹ گیاہوتواس کی رکعت کافی نہ ہوگی۔عبداللہ بن مبارک نے بھی اسی کو پسند کیا ہے کہ امام کے ساتھ سجدہ کرے،اوربعض لوگوں سے نقل کیا کہ شاید وہ اس سجدے سے اپنا سر اٹھاتا نہیں کہ بخش دیا جاتا ہے۔