Jamia al-Tirmidhi Hadith 602 (سنن الترمذي)
[602]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ قَال سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ عَبْدَ اللہِ عَنْ ہَذَا الْحَرْفِ غَيْرِ آسِنٍ أَوْ يَاسِنٍ قَالَ كُلَّ الْقُرْآنِ قَرَأْتَ غَيْرَ ہَذَا الْحَرْفِ قَالَ نَعَمْ قَالَ إِنَّ قَوْمًا يَقْرَءُونَہُ يَنْثُرُونَہُ نَثْرَ الدَّقَلِ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَہُمْ إِنِّي لَأَعْرِفُ السُّوَرَ النَّظَائِرَ الَّتِي كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَقْرُنُ بَيْنَہُنَّ قَالَ فَأَمَرْنَا عَلْقَمَةَ فَسَأَلَہُ فَقَالَ عِشْرُونَ سُورَةً مِنْ الْمُفَصَّلِ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَقْرُنُ بَيْنَ كُلِّ سُورَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
ابوو ائل شقیق بن سلمہ کہتے ہیں: ایک شخص نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے لفظ غَیْرِ آسِنٍ یا یَاسِنٍ کے بارے میں پوچھاتو انہوں نے کہا: کیا تم نے اس کے علاوہ پورا قرآن پڑھ لیاہے؟اس نے کہا:جی ہاں،انہوں نے کہاـ: ایک قوم اسے ایسے پڑھتی ہے جیسے کوئی خراب کھجورجھاڑرہاہو،یہ ان کے گلے سے آگے نہیں بڑھتا،میں ان متشابہ سورتوں کو جانتاہوں جنہیں رسول اللہﷺملا کر پڑھتے تھے۔ابووائل کہتے ہیں: ہم نے علقمہ سے پوچھنے کے لیے کہاتو انہوں نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے پوچھا: انہوں نے بتایاکہ یہ مفصل کی بیس سورتیں ہیں ۱؎ نبی اکرمﷺ ہر رکعت میں دودوسورتیں ملا کر پڑھتے تھے۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔