Jamia al-Tirmidhi Hadith 603 (سنن الترمذي)
[603]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ سَمِعَ ذَكْوَانَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ إِذَا تَوَضَّأَ الرَّجُلُ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ خَرَجَ إِلَی الصَّلَاةِ لَا يُخْرِجُہُ أَوْ قَالَ لَا يَنْہَزُہُ إِلَّا إِيَّاہَا لَمْ يَخْطُ خُطْوَةً إِلَّا رَفَعَہُ اللہُ بِہَا دَرَجَةً أَوْ حَطَّ عَنْہُ بِہَا خَطِيئَةً قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جب آدمی وضو کرے اور اچھی طرح کرے،پھرصلاۃ کے لیے نکلے،اور اُسے صرف صلاۃہی نے نکالا،یا کہا اٹھایا ہو،تو جو بھی قدم وہ چلے گا،اللہ اس کے بدلے ا س کا درجہ بڑھائے گا،یا اس کے بدلے اس کا ایک گناہ کم کرے گا۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔