Jamia al-Tirmidhi Hadith 604 (سنن الترمذي)
[604]إسنادہ حسن
إسحاق بن کعب بن عجرۃ: حسن الحدیث علی الراجح مشکوۃ المصابیح (1182)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ أَبِي الْوَزِيرِ الْبَصْرِيُّ ثِقَة حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ صَلَّی النَّبِيُّ ﷺ فِي مَسْجِدِ بَنِي عَبْدِ الْأَشْہَلِ الْمَغْرِبَ فَقَامَ نَاسٌ يَتَنَفَّلُونَ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ عَلَيْكُمْ بِہَذِہِ الصَّلَاةِ فِي الْبُيُوتِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَالصَّحِيحُ مَا رُوِيَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ فِي بَيْتِہِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَقَدْ رُوِيَ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ صَلَّی الْمَغْرِبَ فَمَا زَالَ يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ حَتَّی صَلَّی الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ فَفِي الْحَدِيثِ دِلَالَةٌ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ صَلَّی الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ فِي الْمَسْجِدِ
کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے بنی عبد الاشہل کی مسجد میں مغرب پڑھی،کچھ لوگ نفل پڑھنے کے لیے کھڑے ہوے،توآپﷺ نے فرمایا: تم لوگ اس صلاۃ کو گھروں میں پڑھنے کو لازم پکڑو۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث کعب بن عجرہ کی روایت سے غریب ہے،ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں،۲-اور صحیح وہ ہے جو ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی اکرمﷺ مغرب کے بعد دورکعتیں اپنے گھرمیں پڑھتے تھے،۳-حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرمﷺ نے مغرب پڑھی تو آپ برابر مسجد میں صلاۃہی پڑھتے رہے جب تک کہ آپ نے عشاء نہیں پڑھ لی۔اس حدیث میں اس بات کی دلالت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے مغرب کے بعد دورکعت مسجد میں پڑھی ہے ۱؎۔